دلِ ناداں کو اب قرار نہیں
زندگی پر بھی اعتبار نہیں
ہم نے چاہا تھا بھول جائے اُسے
دل مگر اس پہ اختیار نہیں
جس کو سمجھا تھا ہم نے اپنا کبھی
آج وہ شخص غم گسار نہیں
ہم نے ہر زخم مسکرا کے سہا
پھر بھی قسمت کو ہم سے پیار نہیں
عمر گزری ہے جس کی چاہت میں
اس کو اب میرا انتظار نہیں
فیضیؔ دنیا سے کیا گلہ کیجے
اب کوئی اپنا رازدار نہیں