یہ سامراجی اثر کے سوا کچھ اور نہیں
سنان و تیغ ضرر کے سوا کچھ اور نہیں
جو قوم اپنی ہی تاریخ کو بھلا بیٹھے
وہ پھر غبارِ گزر کے سوا کچھ اور نہیں
غریب بھوک سے مرتا ہے، شاہ کہتا ہے
یہ احتجاج تو شر کے سوا کچھ اور نہیں
یہاں پہ عدل بھی دربار دیکھ کر بولے
یہ منصفی بھی تو ڈر کے سوا کچھ اور نہیں
یہ شیخ قاتل و مقتول سب کا حامی ہے
کہ اس کا مسئلہ زر کے سوا کچھ اور نہیں
کلام چار کے گھر دل میں ہو تو سو کے لئے
غزل نہیں تو نثر کے سوا کچھ اور نہیں۔
جزا ملی ہے یہ فیضی کو دے کے درسِ خرد
کہ آپ خواب نگر کے سوا کچھ اور نہیں