ذاتِ شہِ طیبہ بھی احد ہے کہ نہیں ہے
جو دشمنِ سرکار ہے بد ہے کہ نہیں ہے
شاتم کی نبی پاک کے اور اس کے ولد کی
انگارہ جہنم کا لحد ہے کہ نہیں ہے
ہیں ہند میں یورپ میں عرب میں بھی بہت پر
افضل میرے آقا کا بلد ہے کہ نہیں ہے
تو کہتا ہے امداد نبی کر نہیں سکتے
پردہ تیرے عیبوں پے مدد ہے کہ نہیں ہے
دیتے ہیں مدینے سے وہ اخبار حشر کی
یہ میرے محمد کی خرد ہے کہ نہیں ہے
سرکار کے اصحاب کی توہین کرے جو
وہ ابنِ سبا ام ولد ہے کہ نہیں ہے
تکریم میں انگشت کو ہے چومنا بدعت
یہ تیری نفاقت کی سند ہے کہ نہیں ہے
فیضان یہ سنتا ہے نبی ہم سے ہیں اکثر
ابغاضِ محمد کی یہ حد ہے کہ نہیں ہے