مجموعۂ کلام ←نعت

آئیں گے شفاعت کو نبی جب سے سنا ہے

فیضان تسلیم فیضی

آئیں گے شفاعت کو نبی جب سے سنا ہے

طوفانِ غمِ حشر میرے دل سے تھما ہے

جب خود کو گناہگار و خطاکار کہا ہے

سرکار کے دربار سے فیضان ملا ہے

برہان ہے تسکین میرے قلب کی اس پہ

دربارِ رسالت ہے میرا ذکر ہوا ہے

اک عرضِ تمنا تو میری کر دے خدا سے

تو سرورِ کونین ہے محبوبِ خدا ہے

معلوم ہے جو تجھکو میرے دل کی صدا ہے

سن لے نا بتا کون میرا تیرے سوا ہے

سرکار نے ایک بار جسے اپنا کہا ہے

اللہ کا بھی شخص وہ تسلیم شدہ ہے

اک بار یہ مل جائے مجھے ازن دعا ہے

سرکار کو سجدے کا جو بے خود کو روا ہے

اے خلد نہ اتراؤ کہ باغات ہیں تم میں

آقا کا زمیں پر ہی فقط نقشۂ پا ہے

فیضان ذرا شان تو سرکار کی دیکھو

مداح شہِ دین کی وللیل و ضحی ہے