مجموعۂ کلام ←نعت

کیا خوب شفاعت میرے سرکار کریں گے

فیضان تسلیم فیضی

کیا خوب شفاعت میرے سرکار کریں گے

بٹوارا گناہوں کا گنہگار کریں گے

طعنہ زنی سرکار پہ کرنے کا تصور

تو کر تو تباہ ہم تیرے اثار کریں گے

کس شان سے وہ ان کو لگائیں گے گلے سے

اظہار محبت جو سر دار کریں گے

کرتے ہیں کریں گے بھی انہی کی ہی اطاعت

تسلیم جو سرکار کو سردار کریں گے

احمق کے مقدر میں کہاں ان سی سیاست

اس امر کی تکمیل سمجھدار کریں گے

سرکار کا شمشیر اٹھانا بھی ہے سنت

گر جرم سمجھتے ہو تو ہر بار کریں گے

مغموم ہے محشر میں گناہوں پہ ہمارے

فیضان کا دل سن کے نبی زار کریں گے