پوچھتے ہو نبی کی کیا حد ہے
عرشِ اعظم نبی کی مسند ہے
شیخ توحید کا سبق چھوڑو
میری توحید وردِ احمد ہے
ہوں تو ہیں سنگ لاکھ دنیا میں
میرا محبوب حجرِ اسود ہے
عالمِ کن کی تھی یہی غایت
سرورِ انبیاء کی آمد ہے
اصلِ حسنِ نبی خدا جانے
یہ فقط اک حدیثِ معبد ہے
کیا کہا مصطفی بھی آئیں گے
یعنی جنت تو میری مرقد ہے
ابتدا اسمِ مصطفی سے کرو
کامیابی ہزار فیصد ہے
سرورِ انبیاء پے بھونکتا ہے
تجھے معلوم کیا تیرا جد ہے
کاش نادی کہے کوئی فیضی
سامنے مصطفیٰ کا گنبد ہے