اک یار نے یہ ذکر میرا عام کیا ہے
حیران نہ ہو ہر جگہ بدنام کیا ہے
کرتا کوئی دشمن تو اگر غم نہیں ہوتا
ایک یار نے جو کام سر عام کیا ہے
منسوب بدی ہر میری کر ذات سے لیقن
دکھلا تو سہی رب نے جو الہام کیا ہے
کچھ دیر کی لذت کے لیے تو نے کیا جو
آ دیکھ میرا اس نے جو انجام کیا ہے
دشمن کے لقب سے جو مجھے تو نے نوازا
سب اپنی جگہ خوب یہ انعام کیا ہے
جو کوئی بھی فیضان نے افعال کیے ہیں
اعلان میری جان سر بام کیا ہے