مجموعۂ کلام ←غزل

محبین لاچار ملتے ہیں اکثر

فیضان تسلیم فیضی

محبین لاچار ملتے ہیں اکثر

اداسی کو درکار ملتے ہیں اکثر

اگر وار پیچھے سے ہو تو کمانیں

لیئے ہاتھ میں یار ملتے ہیں اکثر

تیری یاد جب بھی ستاتی ہے دل کو

محبت پےاشعار ملتے ہیں اکثر

تجھی کو فقط چاند سا بولتا ہوں

وگرنہ طرح دار ملتے ہیں اکثر

محبت میں طعنے تیری مثلِ گل ہیں

شب و روز دو چار ملتے ہیں اکثر

مجازی محبت ہے جو طعنہ زن تھے

اسی میں گرفتار ملتے ہیں اکثر

رہِ عشق پے جان کے چل رہا ہوں

رہِ شوق میں خار ملتے ہیں اکثر

کشادہ دلی سے نہیں کوئی ملتا

ملیں بھی تو اغیار ملتے ہیں اکثر

میری جان فیضان کا تجربہ ہے

محبت میں آزار ملتے ہیں اکثر