مجموعۂ کلام ←غزل

نہ کوئی قید نہ زنجیر ڈراتی ہے مجھے

فیضان تسلیم فیضی

نہ کوئی قید نہ زنجیر ڈراتی ہے مجھے

تم سے ملحق بری تعبیر ڈراتی ہے مجھے

قبلِ اظہارِ محبت ہی یہ دل بوجھل ہے

میرا ماضی میری تقدیر ڈراتی ہے مجھے

آپ سے تو کی کٹھن راہ بِتَا کر جاناں

یہ اچانک میری توقیر ڈراتی ہے مجھے

جب سے الفت کے تیرے تیر نے چیرا دل کو

تب سے مولانا کی تقریر ڈراتی ہے مجھے

اس سے اظہارِ محبت کی نہیں ہے ہمت

مگر اظہار میں تاخیر ڈراتی ہے مجھے

مجھے ناکام محبین ڈرا دیتے ہیں

فیض و محمود کی تحریر ڈراتی ہے مجھے

میں کہ ہوں راکھ مجھے خوابِ قمر آتا ہے

یہ میری قلتِ جاگیر ڈراتی ہے مجھے

بے ملاقات رلانے کا ہنر رکھتی ہے

تیری تصویر کی تشہیر ڈراتی ہے مجھے

اس لیئے کی ہے یہ ارسال غزل بن صورت

منفی امکان سے تصویر ڈراتی ہے مجھے

وہ تو تنویر سراپا ہے مگر تو کیا ہے

تیری فیضان یہ تنکیر ڈراتی ہے مجھے