مجموعۂ کلام ←غزل

سوچ تم سے رہا نہیں ہوتی

فیضان تسلیم فیضی

سوچ تم سے رہا نہیں ہوتی

کیوں میرے ہم نوا نہیں ہوتی

کیا کہا عشق تم سے کتنا ہے

عشق کی انتہا نہیں ہوتی

ہمیں امرِ خدا مسلم ہے

ہم سے آہ و بکا نہیں ہوتی

اے میری جان یہ محبت ہے

یہ برائے خدا نہیں ہوتی

بے وفائی کی میل ہے تم پے

یہ تو جلدی جدا نہیں ہوتی

ہم پہ کیچڑ اچھالتے ہو تم

جیسے تم سے خطا نہیں ہوتی

سب کو خود سا نہ سمجھیو فیضی

ہر کسی میں وفا نہیں ہوتی